سابق سینیٹر محمد علی درانی ایک ہفتے کے دوران صدر مملکت سے تیسری ملاقات

اسلام آباد(سی این پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سابق سینیٹر و وفاقی وزیر محمد علی درانی نے اہم ملاقات کی ہے ،دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملکی موجودہ صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی گئی

ذرائع نے بتایا کہ یہ ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد تک جاری رہی ،ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال اور مختلف ایشو پر اتفاق رائے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،یاد رہے کہ محمد علی درانی نے ایک ہفتے کے دوران صدر عارف علوی سے تیسری مرتبہ ملاقات کررہے ہیں ۔

سیاسی و مذہبی حلقے ان ملاقاتوں کو ملکی تناظر میں اہم پیشرفت کے طور پر دیکھ رہے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ محمد علی درانی مقتدر حلقوں کے درمیان خبر رسانی کا کردار ادا کررہے ہیں ۔