مس یونیورس میں حصہ لیتی تو ٹائٹل جیت لاتی،حریم شاہ

دبئی(سی این پی)پاکستانی معروف ٹک ٹاکر اور تنازعات میں گھری حریم شاہ کا کہنا ہے کہ اگر وہ مس یونیورس میں حصہ لیتی تو پاکستان کیلئے پہلا ٹائٹل ضرور جیت لاتی۔ سماجی شخصیات اور نامور افراد کی خفیہ ویڈیو لیک کرنے میں ماہر اداکارہ حریم شاہ ہر گزرتے دن خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر حریم شاہ نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں ا±ن کا کہنا ہے کہ اگر میں Miss Universe میں حصہ لیتی تو پاکستان کیلئے پہلا مس یونیورس ٹائٹل جیت لاتی۔ پوسٹ سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک صارف کا کہنا تھا ’ خوبصورت مس یونیورس‘ وہی دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ جیت جاو¿ گی مس یونیورس، ابھی بھی مس یونیورس سے کم نہیں ہو۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل حریم شاہ نے مندر میں ویڈیو بنانے کے بعد متنازع الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے ہوئے مذہب پر تنز کے تیر برسائے تھے جس پر مسلم اور ہندو مزہب کے پیروکاروں کی آپس میں لفظی تکرار شروع ہوگئی۔ پوسٹ سے گزرنے والے صارفین اپنے مذہب کی حمایت کرتے اور دلخراش جملوں کا تبادلہ کرتے نظر آئے۔