ایف آئی اے نے اے بی این کے بیورو چیف خالد جمیل کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد(سی این پی)ایف آئی اے نے اے بی این نیوزکے بیورو چیف خالد جمیل کو پیکا ایکٹ کے تحت گ گرفتارکرلیاہے

بتایا گیا ہےکہ ایف آئی اے اہلکاروں نے اے بی این نیوز کے بیورو چیف   کے گھر میڈیا ٹاؤن میں گھسنے کی کوشش کی جس پر انھوں نے پوچھا  تو بتایا گیا کہ ہم ایف آئی اے والے ہیں دیکھا تو سادا کپڑوں میں ملبوس  نا معلوم افراد مسلح چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہویے گھر میں گھس گیے اور زبردستی انہیں حراست میں لے لیا اور فرار ہو گئے جس پر اہل خانہ نے شور مچایا تاہم وہ موقع سے فرار ہو گئے

ایف آئی اے اور پولیس کی جانب سے گرفتاری سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا ہے کہ انہیں کس جرم میں گرفتار کیا گیا ہے

دوسری جانب صحافتی تنظیموں نے خالد جمیل کی گرفتاری پر ایف آئی اے کیخلاف شدیدا حتجاج کیا ہ ہم دوسری جانب ایف ائی اے نے اب تصدیق کر دیا ہے کہ انہوں نے خالد جمیل کو پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے

*اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی سینئر صحافی اور بیوروچیف اے بی این نیوز خالد جمیل صاحب کی گرفتاری پر شدید مذمت**

*اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایسوسی ایشن اکرا کے صدر صغیر چوہدری ۔* سیکرٹری انوار عباسی۔ چئیرمین رانا کوثر علی۔ سرپرست اعلی میاں شاہد۔ چیف کوارڈینیٹر اے ڈی عباسی۔فنانس سیکریٹری احسان بخاری ۔ سینئر نائب صدر بلال شیخ۔ سینئر جوائنٹ سیکرٹری رانا عدنان۔

سیکریٹری اطلاعات شمس،اقبال نیازی اور ممبران گورننگ باڈی نے سینئیر صحافی اور بیوروچیف اے بی این خالد جمیل کے گھر ایف آئی اے سائبر کرائم کے چھاپے اور انکی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت

کی ہے ان کی اہلیہ کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم کے درجن سے زائد اہلکاروں نے انکی رہائش گاہ پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا. اکرا نے کہا،ہے کہ ،کسی ادارے کو بھی کسی شخص سے کوئی شکایت ہے تو اس کا مروجہ طریقہ کار اختیار کیا جانا چاہیے۔ اکرا نے وزیر داخلہ اور دیگر اعلی حکام سے فوری واقعے کا،نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے