واشنگٹن(سی این پی) امریکی صدر جوبائیڈن اور دیگر رہنماں نے رواں ماہ جی 20 سربراہی اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل سے متعلق تشویش کا اظہار کیا تھا۔ فنانشل ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق امریکا، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے مودی کے ساتھ برٹش کولمبیا میں سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کا معاملہ اٹھایا تھا۔
وائٹ ہاس نے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔ واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم نے بھارت میں منعقد جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے ایک ہفتے بعد ہی پارلیمنٹ میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا دعوی کردیا تھا۔رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی جانب سے اپنے اتحادیوں پر براہ راست نریندر مودی کے ساتھ معاملہ اٹھانے کی اپیل کرنے کے بعد رہنماں نے جی 20 سربراہی اجلاس میں مداخلت کی۔
اس سے قبل امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا تھا کہ کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل کے بارے میں اوٹاوا کے دعووں کے بعد واشنگٹن اعلی سطح پر بھارتیوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور واشنگٹن اس معاملے میں بھارت کو کوئی خصوصی چھوٹ نہیں دے رہا۔