یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ

اسلام آباد(سی این پی) چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے قائد اعظم یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ اجلاس میں بحیثیت رکن شرکت کی جس کے بعد جامعہ کی سنڈیکیٹ نے یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ کرلیا۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسی وائس چانسلر پروفیسر نیاز کی زیر صدارت اجلاس میں شریک ہوئے اور چیف جسٹس نے جامعہ میں اسلحہ بردار پولیس، رینجرز اور سیکیورٹی کی موجودگی پر ناراضگی کا ا ظہار کیا۔

علاوہ ازیں سیکریٹری تعلیم وسیم اجمل کی سربراہی میں طلبہ یونین کے لیے قواعد طے کرنے کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی۔ اس موقع پرچیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ طالبہ یونین غیر جماعتی ہو، فرقہ واریت، لسانی تقسیم سے پاک ہو اور یونیورسٹی کو اسلحہ و منشیات سے پاک رکھیں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی کے پہلے قانون میں یونین موجود تھی، کسی کو بھی یونیورسٹی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہ دیں، ایجنسیوں کو بھی یونیورسٹی معاملات سے دور رکھیں۔