راولپنڈی(سی این پی)جڑواں شہروں میں ڈینگی بپھر گیا،مزید112مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق کا انکشاف ہوا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 49 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کر دی ہے،رواں سیزن میں ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 903 تک پہنچ گئی،ہولی فیملی ہسپتال میں 62، ڈی ایچ کیو میں 31 اور بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 29 افراد زیر علاج ہے،ڈینگی وائرس سے متاثرہ 9 افراد کی حالت تشویشناک ہے،ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر 50 مقدمات درج اور 2 عمارتوں کو سیل کیا گیا،ایس او پی کی خلاف ورزی پر 14 چالان ٹکٹ جاری اور 42 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، مجموعی طور پر 3156 مقدمات درج اور 548 عمارتوں کو سیل کیا گیا،934 چالان ٹکٹ جاری اور 51 لاکھ 79 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
دوسری جانب گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام اباد میں ڈینگی کے مزید 63 کیسز رپورٹ ہوئے، اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 680 ہوگئی ، ڈینگی سے متاثر ہونے والے مریضوں میں 69 فیصد مرد جبکہ 31 فیصد خواتین ہیں،اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 44 کیسز رپورٹ ہوئے، شہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 215 ہو گئی،دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 465 ہو گئی،فیڈرل جنرل ہسپتال میں 91،پمز میں 25 مریض زیر علاج ہیں۔