ایران میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے 28 ارکان گرفتار

تہران(سی این پی) ایرانی حکومت نے داعش کے 28 ارکان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو تہران میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

ایرانی انٹیلی جنس منسٹری کی جانب سے اس کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں تہران، البرز اور مغربی آذربائیجان کے صوبوں میں دہشتگردوں کے مختلف ٹھکانوں اور گھروں پر چھاپے مارے گئے

دہشت گرد تنظیم داعش کے 28 اراکین کو گرفتار کیا گیا، جو گذشتہ برس کے پرتشدد احتجاج کو سال مکمل ہونے پر تہران میں بم دھماکوں اور خود کش حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔