جسٹس مظاہر نقوی کا معاملہ سپریم جوڈیشل کے سپرد

اسلام آباد(سی این پی) جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایات کے معاملے میں جسٹس سردار طارق مسعود نے قانونی رائے دیدی جو جوڈیشل کونسل کو موصول ہوگئی۔

جسٹس سردار طارق مسعود نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایات کی مکمل جانچ پڑتال مکمل کرلی۔ ذرائع کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایات پر قانونی رائے چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل کو بجھوا دی ہے، جسٹس سردار طارق مسعود کی قانونی رائے پر کونسل اجلاس بلانے یا نہ بلانے کا فیصلہ کرے گی۔قبل ازیں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار،عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الااحسن اور جسٹس عائشہ ملک کے خلاف شکایات پر بھی جسٹس سردار مسعود قانونی رائے دے چکے ہیں۔ مذکورہ ججز کے خلاف شکایات پر جسٹس سردار مسعود نے قانونی رائے دی تھی کہ بادی النظر میں مس کنڈکٹ کا کیس نہیں بنتا۔