نیو یارک(سی این پی) نیویارک میں اثاثوں کی مالیت بڑھا چڑھا کر پیش کرکے بینکوں اور بیمہ کنندگان کو دھوکہ دینے کے کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔ عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکہ دہی میں ملوث قرار دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق جج نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گذشتہ ایک دہائی کے دوران اپنے کاروباری معاملات میں دھوکہ دہی کا ذمہ دار قرار دیا۔ جو نیویارک کی اٹارنی جنرل کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے میں ایک بڑی کامیابی ہے۔
نیویارک کے جج آرتھر اینگورون نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ٹرمپ اور ان کی کمپنی نے بینکوں، بیمہ کنندگان اور قرض دہندگان کو دھوکہ دینے کے لیے اپنے اثاثوں کو “انتہائی” حد سے زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا اور ریئل اسٹیٹ کے ٹائیکون نے ان لوگوں سے سودے کے لیے اس کا استعمال کیا۔