ایف آئی اے کا اختیارات سے تجاوز کیس: یکم مارچ کو حتمی دلائل طلب

اسلام آباد(سی این پی )اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے صحافیوں اور شہریوں کے خلاف ایف آئی اے کے بے جا اختیارات کے خلاف کیسز میں حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے کہاہے کہ آئندہ سماعت پر فریقین کی جانب سے التوا کی درخواست نہیں سنی جائے گی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران جرنلسٹس ڈیفنس کمیٹی کی جانب سے وکلا عثمان وڑائچ ، ایمان حاضر مزاری عدالت پیش ہوئے، عدالت نے استفسار کیاکہ ایف آئی اے کی جانب سے کون آیا ہے؟ جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایاکہ ایف آئی اے کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا کچھ وقت دیا جائے، ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے کہاکہ یکم ستمبر کو ایف آئی اے نے کہا ایس او پیز بن چکے ریورٹ میں لکھا بن رہے ہیں،ایف آئی اے کے دو موقف ہیں کون سا مانا جائے؟ وکیل عثمان وڑائچ نے کہاکہ پیکا کی سیکشن 20 کی وضاحت فیصلے میں آجائے تو بہتر ہے،چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ حتمی دلائل سن کر ان کیسز پر فیصلہ کر دیتے ہیں، عدالت نے کیس کے حتمی دلائل کے لیے سماعت یکم مارچ تک کیلئے ملتوی کردی۔