پی ڈبلیو ڈی میں بڑے پیمانے اکھاڑ پچھاڑ،33 اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر سمیت195 ملازمین کے تقرر و تبادلے

اسلام آباد(سی این پی)وزارت ہاوسنگ کے ذیلی ادارے پاک پی ڈبلیو ڈی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے ملک بھر میں 33 اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر سمیت 195 ملازمین کے تقرر و تبادلے کردئیے گئے ہیں

ڈی جی آفس اسلام آباد سے جاری ہونے والے احکامات کے مطابق عبدالرحیم ضیا اللہ ،کلیم اللہ ،سلیمان، عثمان رفیق کو ڈی جی آفس اسلام آباد تبدیل کیا گیا ہیپی ڈبلیو ڈی کے ملک بھر کے دفاتر سے تبادلوں کے باعث کچھ افسران اپنی سفارشوں کی بنا پر تبدیل نہ ہو سکے ان کو اسلام آباد کے ایک ڈویژن سے دوسرے ڈویژن میں تبدیل کر دیا گیاہے

ملک بھر کی پی ڈبلیوڈی کے دفاتر میں جن 33 ایگزیکٹو انجینیئرز کے تبادلے کیے گئے ان میں وحید اسلم ،احمد نواز، سرفراز اشرف، فیصل رضا اسلام آباد سے لاہور تبدیل ہوئے، متعدد اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کو ایک ڈویژن سے دوسرے ڈویژن میں تبدیل کردیاگیا ہے اس حوالے سے پی ڈبلیوڈی ، ڈی جی آفس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔