اسلام آباد(امتثال بخاری سے)وزارت ہاوسنگ نے پی ڈبلیو ڈی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے چیف انجینئراور گریڈ 19 کے 57 ایگزیکٹو انجینئر سمیت 86 افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے
ذرائع کے مطابق وزارت ہاوسنگ کی جانب سے جو احکامات جاری کیے گئے ان میں نا قص کارکردگی بنا پر پی ڈبلیو ڈی کے چیف انجینیئر ظہیر احمد کو کوئٹہ ٹرانسفر کر دیا گیا وہ قبل ازین بطور ڈی جی بھی تعینات رہ چکے ہیں اور اسلام اباد میں بھی بطور چیف انجینئر رہے
ایس ای محمود عالم گریڈ 19 کو اسلام اباد سے کراچی گریڈ 19 کے افسران کو اسلام اباد سے لاہور کراچی تبدیل کیا گیا ان میں گریڈ 19 کے عتیق الرحمان کو لاہور سے اسلام اباد سہیل ،پرویز خان، کو پشاور سے اسلام اآباد اور سہیل اقبال کو اسلام اآباد سے لاہور رخسانہ دانش کو اسلام اآباد پرویز خان کو پشاور سے اسلام اآباد اس طرح مجموعی طور پر گریڈ 19 کے 21 افسران کے تقرر تبادلے کیے گئے
گریڈ 18 کے الیکٹریکل انجینیئر مجموعی طور پر چھ ہیں گریڈ 18 کے 57 افسران جو ایگزیکٹو انجینیئر کے تبادلے کیے گئے ان میں کروڑوں روپے کے مالی بے ضبطیوں میں ملوث بلال زمان افریدی کو بالاخر اسلام اباد سے کوئیٹہ تبدیل کیا گیا
محمد لطیف گریڈ 18 کو سی سی ڈی پانچ سے سول ڈویژن ٹو ،میں جبکہ مدثر اصغر کو ساہیوال محمد افتخار اللہ قریشی کو ا اسلام آباد سے ڈی ائی خان مدثر ارشاد رانہ کو اسلام آبادسے پشاور اس طرح مجموعی طور پر 57 ایگزیکٹو انجینئر کے تقرر تبادلے کیے گئے
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت ہاوسنگ نے متعدد سفارشی افسران جو اسلام آباد میں تعینات ہیں کو اسلام آباد ہی میں دوسری ڈوثزن میں تبدیل کیا ہے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔