پٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان

اسلام آباد(سی این پی)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان کردیاہے ،جس کے مطابق پٹرول صرف8 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے ،وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق15 روزکیلئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے کمی کی گئی ہے۔پٹرول کی قیمت 331.38 روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 323.38 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت329.18 روپے فی لیٹر سے کم کرکے318.18 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔نئی قیمتوں کے اطلاق کا اعلامیہ جاری کر دیاگیاہے، عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث قیمتیں کم کی گئی ہیں، روپےکی قدر میں بہتری سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔