سری نگر(سی این پی) مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں بھارتی فوج پر نامعلوم افراد کے حملے میں 3 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے،ضلع راجوڑی میں فوجی اہلکار معمول کی گشت پر تھے جب ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ چپے چپے پر سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں جس کے باوجود حملہ آوروں نے نہ صرف اپنے ہدف کو نشانہ بنایا بلکہ حیران کن طور پر کارروائی کے بعد باآسانی فرار بھی ہوگئ
ے۔ حملہ آور بھارتی فوج کی گاڑی کے قریب پہنچے۔ اہلکاروں کو اسلحہ نکالنے کا بھی موقع نہیں ملا اور وہ جان بچانے کے لیے بدحواس ہوکر دوڑ پڑے تھے۔زخمی ہونے والوں کو اہلکاروں کو قریبی ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں تینوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاحال بھارتی فورسز حملہ آوروں کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہیں۔