بحریہ ٹائون ، کیپٹل سمارٹ سٹی اور دنیا نیوز گروپ سابق ضلع نا ظم لاہو کے میاں عامر محمود بھی بزنس پارٹنر اور اسٹیک ہولڈر جڑ رہے ہیں ، سابق وزیر اعلی عثمان بزدار نے ریونیو رپورٹ جاری کرنے کے لئے 28 کروڑ مانگے، زلفی بخاری کے والد نے گھر بلا کر (ارتغرل بلانے کی اجازت دینے پر) 4 کروڑ مانگے عامر کیانی اور عمران اسماعیل بھی پیسے مانگتے رہے، بلیو ورلڈ سٹی کے چیئرمین چودھری سعد نذیر کا انکشاف

اسلام آباد (سی این پی)بحریہ ٹائون ، کیپٹل سمارٹ سٹی اور دنیا نیوز گروپ سابق ضلع نا ظم لاہو کے میاں عامر محمود بھی بزنس پارٹنر اور اسٹیک ہولڈر جڑ رہے ہیں ، سابق وزیر اعلی عثمان بزدار نے ریونیو رپورٹ جاری کرنے کے لئے 28 کروڑ مانگے زلفی بخاری کے والد نے گھر بلا کر (ارتغرل بلانے کی اجازت دینے پر) 4 کروڑ مانگے عامر کیانی اور عمران اسماعیل بھی پیسے مانگتے رھے بلیو ورلڈ سٹی کے چیئرمین چودھری سعد نذیر کا انکشاف

ا سلام آباد پریس کانفرنس کرتے ہوئےچودھری سعد نذیر کا کہنا تھا کہ آج ہمیں یہ پریس کانفرنس کرنے کی ضرورت اس لیے محسوس ہوئی کیونکہ رولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (اے آر ڈی) اورپولیس گذشتہ ایک ہفتے سے ایک آپریشن کرنے میں مصروف ہے، اس وقت تمام رئیل اسٹیٹ سے وابستہ اداروں کیخلاف ایک یلغار کی سی کیفیت ہے اور ان کو ڈسٹرب کیا جا رہا ہے۔چودھری سعد نذیر کا کہنا تھا کہ اس لیے ہم یہاں آج اپنا موقف بیان کرنے کیلئے پیش ہوئے ہیں کہ ہماری قانونی حیثیت کیا ہے ؟ آر ڈی اے کو یہ آپریشن کرنے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟ اس آپریشن کی آڑ میں وہ کیا اصل ایجنڈا ہے جسے پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے حقائق بیان کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ہمیں 2017ء میں 427 کینال زمین پر پلاننگ کی اجازت دی۔ اس کے بعد دوسری پلاننگ اجازت ہمیں 2019ء میں دی گئی تھی جو کہ 1534 کینال کی تھی۔

نہوں نے بتایا کہ پلاننگ پرمیشن کا مطلب یہ ہے کہ آپ ایک جگہ پر جا کر اپنی لینڈ پریکورمنٹ اور بزنس کا آغاز کریں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ قوانین تھے جو راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ان کے تحت ہی رئیل اسٹیٹ ادارے اپنی سائٹ پر کام کی شروعات کر سکتے تھے۔ بلیو ورلڈ سٹی نے بھی اسی چیزکو مدنظر رکھتے ہوئے 2017ء میں تقریباً 3 یا 4 سو کینال کے رقبے سے تعمیراتی کام شروع کیا۔ اور اللہ تعالیٰ کے کرم سے آج تقریباً 2 لاکھ کینال کا علاقہ ہے جسے ہم کور کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سابقہ دور کے وہ افراد جن کو آج پاکستان میں سارے ادارے ڈھونڈنتے پھر رہے ہیں، جن میں بڑے بڑے نام ہیں، انہوں نے ایک کردار ادا کیا اور اے آر ڈی نے ہمارے خلاف اس وقت بھی آپریشن شروع کر دیے۔ صورتحال کے پیش نظر لامحالہ ہمیں عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹانا پڑے۔انہوں نے بتایا کہ اعلیٰ عدالتوں نے بارہا اس معاملے کو ٹیک اپ کرکے پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات دیں کہ آپ وہاں پر کسی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لے سکتے۔ لیکن پولیس پچھلے ایک ہفتے سے ہماری سوسائٹیوں کیخلاف آپریشن کر رہی ہے۔ یہ سارا علاقہ بنجر اور قدیم زمین ہے۔ اے آر ڈی کا قانون کہتا ہے کہ پہلے زمین خریدیں اور پھر متعلقہ اتھارٹی کے پاس جائیں۔

اے آر ڈی اور ڈسٹرکٹ کونسل آپس میں ایک دوسرے کیساتھ خط وکتابت کر رہے ہیں کہ زمین خریدنے سے پہلے اپروول دینی کس نے ہےچودھری سعد نذیر کا کہنا تھا کہ رئیل اسٹیٹ کے پاس یہ صلاحیت ہے کہ وہ صرف چند سالوں کے اندر ملک کا قرضہ اتار سکتی ہے۔ میں یہاں پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے استدعا کرتے ہوئے یہاں ایک ایسی جنگ کا تذکرہ کرنا چاہتا ہوں جو پاکستان پچھلے 75 سالوں سے لڑ رہا ہے۔ اور وہ جنگ اللہ اور اللہ کے رسول کیخلاف سود کی شکل میں ہے۔ آپ سرزمین پاکستا ن کے سپہ سالار ہیں، اللہ پاک نے آپ کو استطاعت دی ہوئی ہے کہ یہ جنگ صرف آپ بند کروا سکتے ہیں۔

چودھری نعیم اعجاز کا کہنا تھا کہ گذشتہ دنوں سے راولپنڈی کی انتظامیہ اور پولیس رئیل اسٹیٹ کیخلاف آپریشن میں مصروف ہے۔ بلیو ورلڈ سٹی کو الحمدللہ مارکیٹ میں آئے پانچ سال سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے۔ اس پر تعمیر کی اجازت راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے دی تھی۔ ہمارے پاس قانونی حیثیت کی ایک ایک دستاویزات موجود ہے۔

چودھری سعد نذیر نے کہا کہ کچھ دنوں سے افواہوں کا بازار گرم ہے جس کی میں سختی سے تردید کرتا ہوں۔ہم اپنے اداروں کیساتھ مل کر انشا اللہ تعالیٰ پاکستان میں دبئی کی طرز کا ایک نیا شہر تعمیر کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے بلیو ورلڈ سٹی کی مینجمنٹ میں چودھری ندیم اعجاز، چودھری نعیم اعجاز، تمام ریئیلیٹر برادری اور ہمارے ساتھ جو اس شہر کے بزنس پارٹنر اور اسٹیک ہولڈر جڑ رہے ہیں۔ جن میں بحریہ ٹائون ، کیپٹل سمارٹ سٹی اور دنیا گروپ کے میاں عامر محمود بھی شامل ہیں۔