آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خان کا سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ

اسلام آباد(سی این پی)آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کا سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ، سیف سٹی کیمروں کی موثر نگرانی پر جرائم کی شرح میں نمایاں کمی پر تمام افسران کو شاباش دی ، سیف سٹی کیمرہ جات کی موثر نگرانی سے جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات دیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبرناصرخاں نے سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ کیا ،دورہ کے دوران سیف سٹی کیمروں کی موثرثر نگرانی پر جرائم کی شرح میں نمایاں کمی پر تمام افسران کو شاباش دی

اس موقع پر انہوں کہا کہ جرائم کی شرح میں کمی کی سب سے بڑی وجہ سیف سٹی کیمرہ جات کی موثر نگرانی ہے ،انہوں نے افسران و جوانوں کو سیف سٹی کیمرہ جات کی موثرثر نگرانی سے جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات دیں ،انہوں نے سیف سٹی مانیٹرنگ، ٹریفک انتظام، پکار-15 ہیلپ لائن سمیت مختلف شعبوں کے کام کا جائزہ بھی لیا

اس دوران سی پی او سیف سٹی/ٹریفک بھی موجود تھے ، آئی سی سی پی او نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اور کسی بھی گروہ یا عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔