بااثربھٹی خاندان نے پی ٹی آئی چھوڑدی،ن لیگ میں شامل

اسلام آبا د(سی این پی) نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل مسلم لیگ ن کو حافظ آباد میں بڑی کامیابی مل گئی،بڑا سیاسی دھڑا ہزاروں کارکنوں کے ساتھ ن لیگ میں شامل ہو گیا۔پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے والے 3سابق ایم پی ایز ایک سابق تحصیل ناظم ن لیگ میں شامل ہوگئے

سابق ایم پی اے انتصار بھٹی سابق ایم پی اے7 احسن انصر بھٹی ن لیگ میں شامل جبکہ سابق ایم پی اے نگہت انتصار بھٹی بھی ن لیگ میں شامل ہوگئے۔پی ٹی آئی عون انتصار بھٹی نے ن لیگ جوائن کرلی۔تمام رہنما سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کے ساتھ ملاقات میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔