نگران وزیراعظم سے ایڈمرل محمدامجد خان نیازی کی الوداعی ملاقات

اسلام آبا د(سی این پی) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے سبکدوش ہونے والے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے الوداعی ملاقات کی ہے،وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے پاک بحریہ کے لیے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی خدمات کو سراہا۔وزیراعظم نے کہا کہ آپ نے بہترین طریقے سے پاک بحریہ کی قیادت کی اور ملکی دفاع کو نا قابل تسخیر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔