اسلام آباد(سی این پی) پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی چیئرمین ناصر خان خٹک کی قیادت میں ایس ایس پی محمد سرفراز ورک سے ملاقات کی چیئرمین ناصر خان خٹک نے ملاقات میں ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک کو ایس ایس پی ٹریفک کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراءمیں آسانی اور فوری دینے کی درخواست کی اور کہا کہ کسی بھی صحافی یا میڈیا ورکرز کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرتے وقت اس کے ادارے کے لیٹر کی تصدیق کے بعد ہی ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جائے بہت سے لوگ صحافت کے چکر میں لوگوں کے لائسنس بنوا لیتے ہیں جن کا صحافت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا جو صحافت کا نام استعمال کرکے ڈرائیونگ لائسنس بنوا لیتے ہیں
ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک نے کہا کہ ایسے جو بھی افراد جو صحافت کے نام سے اپنا تعارف کروا کر ڈرائیونگ لائسنس لینے آتے ہیں آپ ایسے لوگوں کی نشاندہی کریں جو اصل صحافی یا میڈیا ورکرز ہیں ان کے لیے ہم آسانیاں پیدا کر رہے ہیں اور کوشش ہوتی ہے جو ڈرائیونگ کے قانون کے مطابق پورا اترتا ہے ان کو فوری ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں آپ کی ایسوسی ایشن اور صحافیوں سے تعاون جاری رہے گا، ملاقات میں ،،پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن،،چیئرمین ناصر خان خٹک، سینئر نائب صدر روبینہ شاہین، فنانس سیکرٹری سلمی ملک، جوائنٹ سیکرٹری ناصر سلیم، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری راجہ رخسار اور دیگر شامل تھے۔