حماس کا حملہ؛ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

براسیلیا(سی این پی) برازیل کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج بلائے گا۔برازیل کی حکومت، جس نے رواں ماہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالی ہے، نے جاری کردہ بیان میں حملوں کی مذمت کی اور اسرائیل کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

تاہم برازیل کی وزارت خارجہ نے “دو ریاستی حل” کے عزم کی بھی توثیق کی۔ وزارت نے مزید کہا کہ ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ تشدد کا سہارا لینے کا کوئی جواز نہیں، خاص طور پر عام شہریوں کے خلاف۔ برازیل دونوں فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ صورتحال کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔برازیل کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل-فلسطینی مسئلے کو حل کرنے کے لیے تنازع ایک قابل عمل متبادل نہیں ہے اور امن مذاکرات کی بحالی فوری ضرورت ہے۔