غزہ(سی این پی) الجزیرہ ٹی وی کی لائیو کوریج کے دوران غزہ کی عمارت پر اسرائیلی میزائل حملے کا منظر کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ میں ایک کثیر المنزلہ عمارت کو نشانہ بنایا جو چند لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ جس وقت یہ حملہ ہوا وہاں قریب ہی ایک دوسری عمارت سے الجزیرہ کی رپورٹر یمنیٰ السید لائیو بیپر دے رہی تھیں۔عمارت پر میزائل گرنے کی آواز پر الجزیرہ کی رپورٹر چیخ پڑیں اور کیمرے سے پیچھے ہٹ گئیں تاہم کچھ ہی دیر بعد انہوں نے اس واقعے سے متعلق رپورٹ کرنا شروع کردیا۔یمنی السید نے بتایا کہ یہ ایک میزائل حملہ تھا جس میں غزہ کے وسط میں فلسطین ٹاور کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسٹوڈیو میں موجود اینکر نے انکو ٹیم سمیت محفوظ مقام پر جانے اور سانس بحال کرنے کا کہا۔اسرائیل کی فضائیہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے غزہ میں دو بلند و بالا عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے جہاں حماس کا “فوجی ڈھانچہ” موجود تھا تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا ان عمارتوں میں فلسطین ٹاور شامل ہے یا نہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">