اسلام آباد(سی این پی )حکومت پاکستان نے 10 رکنی میڈیکل ٹیم اور ادویات افغانستان بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق میڈیکل ٹیم سرجنز اور میل نرسز پر مشتمل ہوگی ،میڈیکل ٹیم (پمز) کے دو نیورو سرجنز، دو آرتھوپیڈک سرجنز اور ایک جنرل سرجن پر مشتمل ہوگی جبکہ ٹیم میں پانچ میل نرس بھی شامل ہوں گے ،میڈیکل ٹیم ضروری ادویات اور آلات جراہی کے ساتھ ہرات کے لیے روانہ ہو گی۔ حکام کے مطابق میڈیکل ٹیم نگراں وزیراعظم کی ہدایت پر افغانستان روانہ کی جا رہی ہے اگر مزید ادویات اور ڈاکٹروں کی ضرورت پڑی تو انہیں بھی افغانستان بھجوایا جائے گا،فی الحال غزہ کے لیے میڈیکل ٹیم اور ادویات بھجوانے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا،غزہ میں صحت کی سہولیات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور فلسطینی حکام سے رابطے میں ہیں ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">