ڈالر،ایرانی پٹرول اور ذخیرہ اندوزی، 45 چیک پوسٹیں قائم کرکے سمگلروں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

اسلام آباد(سی این پی) ملک میں اربوں روپے کی چینی ، آٹے فوڈ ایٹم،ڈالر،ایرانی پٹرول، اور ذخیرہ اندوزی، سمیت دیگر سامان کی سمگلنگ روکنے ، قیمتوں پر کنٹرول کے لئے وفاقی حکومت کی ہدایت پر ملک بھر میں45مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کر کے سمگلروں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایف بی آر نے چیک پوسٹوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔ و فاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ایف بی آر نے صوبائی حکومتوں ایف بی ار اے این ایف کو ان چیک پوسٹوں کے لیے عملہ جلد از جلد فراہم کرنے کے خط لکھ دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلے کے بعد ایف بی آر نے ملک بھر میں کسٹم کی 45چیک پوسٹیں قائم کر دی ہیں۔ ان چیک پوسٹوں پر ایف بی ار، اے این ایف ، پولیس ، اور دیگر صوبائی محکمے کا عملہ بھی تعینات کیا جائے گا ۔ یہ چیک پوسٹیں بلوچستان کے لئے14ہیں جو ضلع ژوب، ڈیرہ اللہ اللہ یار، کوئٹہ، نوشکی، چاغی سمیت14ہیں جبکہ کے پی کے میں7مشترکہ چیک پوسٹیں ہیں جن میں ڈی آئی خان، نارتھ وزیرستان ، سائوتھ وزیرستان سمیت7ہیں پنجاب میں مشترکہ چیک پوسٹوں جن میں اٹک، میانوالی، ڈی جی خان، رحیم یار خان سمیت دیگر اضلاع شامل ہیں ۔

سندھ میں10مشترکہ چیک پوسٹیں بنائی جائیں گی جن میں کراچی، کشمور، حب ، جیکب آباد بھی شامل ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مشترکہ چیک پوسٹوں پر کسٹم پولیس سمیت دیگر سرکاری محکمے بھی شامل ہونگے جو سمگلروں کے خلاف کریک ڈائون کریں گے ان چیک پوسٹوں کو ایف بی آر نے کسٹم ایکٹ1969ء کے تحت قائم کیا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت کے ملکی معیشت کو بہتر بنانے قیمتوں کو کنٹرول اور آٹا، چینی ڈالر پٹرول سمیت دیگر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے اقدام کیا ہے اور وزارت داخلہ اس کو کنٹرول کرے گی صوبائی حکومتوں ایف بی ار اے این ایف کو ان چیک پوسٹوں کے لیے عملہ جلد از جلد فراہم کرنے کے لیے ہدایت کے لیے کی گئی ہے ایف بی ار ان چیک پوسٹوں کو کسٹم ایکٹ کے تحت قانونی تحفظ فراہم کرے گا یہ اقدام بھی ملک میں سمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہے ۔