راولپنڈی ( سی این پی)صوبہ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں میں دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 9اور10 اکتوبر کی درمیانی رات ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد اکرام کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ وہ سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں سرگرم رہا جس میں پولیس اسٹیشن ہتھلا اور روڑی پولیس چیک پوسٹ پر حالیہ دہشت گردانہ حملے شامل ہیں۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دہشت گردوں کے ساتھ ایک اور مقابلے میں اپنے ہی فوجیوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اور دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔