راولپنڈی (سی این پی)سابق ایس ایچ او تھانہ ویمن راولپنڈی اور تھانہ ریس کورس کے سب انسپکٹر کو ملازمت سے برطرف کردیاگیا، پنشمنٹ آرڈرکے مطابق انسپکٹربشریٰ نے ایس ایچ او ریس کورس اور سب انسپکٹر آفتاب حسین کے ذریعے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا،اس کے علاوہ بطور ایس ایچ او تھانہ ویمن مذکورہ انسپکٹرنےآرپی او کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پرعمل درآمدنہیں کیا۔انہیں 7اکتوبرکو اردل روم میں بلایاگیالیکن وہ پیش نہیں ہوئیں اور نہ ہی شوکازنوٹسزکے تحریری جوابات دئیے۔ سب انسپکٹرآفتاب نے بھی شوکازنوٹس کا جواب جمع نہیں کرایا اور نہ ہی وہ بلانے پر اردل روم میں پیش ہوئے۔ادھر انسپکٹر بشرٰی کامؤقف ہے کہ انہیں سنے بغیر ہی اتنی بڑی سزاسنادی گئی ،انہیں تاحال شوکازنوٹس نہیں ملا ، پنشمنٹ آرڈر کے مطابق 30ستمبر کوشوکازجاری ہوا اور ایک ہفتہ بعد ہی اردل روم کرلیاگیا، یہ سب عجلت میں کیاگیاجبکہ آئی جی کاواضح حکم ہے کہ میجرپنشمنٹ بغیرچارج شیٹ اور انکوائری کے نہیں دی جاسکتی۔ سب انسپکٹر آفتاب نے کہاکہ مجھے بھی شوکاز تاحال نہیں ملااور نہ ہی مجھے بلاکرسنا گیا
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">