تربت(سی این پی)تربت کیچ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں نامعلوم افراد نے رات کے وقت ٹھیکیدار کے گھر میں گھس کر سوئے ہوئے 6 مزدوروں کو قتل کردیا۔واقعے میں دو مزدور شدید زخمی ہوئے، جبکہ پولیس نے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ غیرمقامی مزدور مقامی ٹھیکدار نصیر کے گھر میں تھے۔پولیس کے مطابق رات گئے سیٹلائٹ ٹاون تربت میں نامعلوم افراد نے ٹھیکیدار نصیر احمد کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، جس سے وہاں موجود سوئے ہوئے 6 افراد موقع پر جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔جاں بحق اور زخمیوں کی شناخت رضوان ولد اللہ داد، شہباز ولد ممتاز، وسیم ولد ممتاز، شفیق احمد ولد نامعلوم، محمد نعیم ولد نامعلوم اور سکندر ولد نامعلوم کے نام سے ہوئی۔زخمیوں میں غلام مصطفی ولد نذیر احمد سکنہ ملتان اور توحید ولد جاور خان سکنہ نارووال پنجاب سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق قتل کا یہ واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پیش آیا۔مقتولین ٹھیکیدار کے ہاں تعمیراتی کاموں کے سلسلے میں مزدوری کررہے تھے جنہیں نشانہ بنایا گیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا اور موقع سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد ضروری کارروائی اور تفتیش کا آغاز کردیا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">