غزہ (سی این پی) اسرائیلی بربریت سے مزید 320 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی مظالم سے 8 دنوں میں 2215 فلسطینی شہید جبکہ 8714 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق غزہ میں صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید سنگین ہوتی جارہی ہے، نہتے اور معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے، قابض اسرائیلی فورسز نے نہتے فلسطینیوں پر فضائی حملوں کے بعد زمینی حملوں بھی شروع کر دیے۔
غزہ میں پانی، خوراک اور بجلی کی فراہمی بند ہے جبکہ دیگر تمام بنیادی سامان کی بھی شدید قلت ہے، غزہ کے ہسپتالوں میں ادویات ختم ہو گئیں، ہسپتالوں میں افراتفری، ادویات و بنیادی سامان ختم ہو چکا ہے جس کے بعد محکمہ صحت کے حکام نے صورتحال کو تباہ کن قرار دے دیا۔غزہ کے مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی جارحیت جاری ہے جہاں ایک ہفتے میں 50 سے زائد فلسطینی شہید، 1000 سے زائد زخمی جبکہ سینکڑوں بے گناہ فلسطینیوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔فضائی حملوں کے بعد اسرائیل نے غزہ میں زمینی حملے شروع کرنے کی تصدیق بھی کر دی ہے جبکہ اسرائیلی فوج کی جانب سے دیے گئے الٹی میٹم کے بعد غزہ شہر کے 11 لاکھ شہریوں نے جنوب کی طرف نقل مکانی شروع کر دی ہے۔