پاک بھارت میچ پر آن لائن جوا،5بکی گرفتار،لیپ ٹاپ اور نقدی برآمد

راولپنڈی (امتثال بخاری) اسلام آبا، راولپنڈی میں ورلڈ کپ کرکٹ میں پاک بھارت میچ اور گھوڑوں کی ریس پر بھی جواء۔ کروڑوں روپے مالیت کا آن لائن جواء ہزاروں کاروباری شخصیات لٹ گئیں، مافیا گینگ کے 05 بکیوں کو وارث خان پولیس نے گرفتار کر لیا ۔

گرفتارملزمان ورلڈ کپ کرکٹ میچوں کے علاؤہ گھوڑوں کی ریس پر بھی جواء کھلاتے ہیں، وارث خان پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ورلڈ کپ کرکٹ میں پاک بھارت میچ اور گھوڑوں کی ریس پر بھی جواء کروایا جا رہا ہے

جس پر ایس ایچ او تھا نہ وارث خان نے ٹیم تشکیل دی جس نے ڈر امائی انداز میں چھاپہ مار کر ، کامران عرف کامی موٹا، محمد علی، اکبر، معید اور ملک انوار کو گر فتار کر لیا ،موقع سے 06 وبائل فون، 02 کمپیوٹر، لیپ ٹاپ رجسٹر، چٹھے اور نقدی 22500 روپے برآمد ملزمان بیٹ پرو ایپ کے ذریعے مخصوص گاہکوں کو جواء کھلا رہے تھے،

ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہےگرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، یاد رہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میں کرکٹ میچوں اور گھوڑوں کی ریس پر بھی جواء کروڑوں روپے مالیت کا آن لائن جواء کروانے والے ما فیا جن میں مانوبھائی ، مانو پنڈی، فراز، شیراز، دوبھائی ہیں جن میں ایک دبئی چلا گیا ہےاور وہاں سے پاکستان میں لائن دے رکھی ہے ان کے خلاف اسلام آباد راولپنڈی میں مقد مات بھی درج ہیں ۔