اسلام آباد(سی این پی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی وزیر خارجہ کو مدد مانگنے پر کرارا جواب دے دیا۔محمد بن سلمان کی امریکی وزیر خارجہ سے ریاض میں ملاقات ہوئی، انتھونی بلنکن نے سعودی عرب سے حمایت طلب کرنے کی کوشش کی جس کے جواب میںشہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ہم خطے میں کشیدگی کم کرنے کے خواہشمند ہیں، ہم چاہتے ہیں اسرائیل غزہ کا محاصرہ ختم کرے، فلسطینیوں کو ان کےحقوق ملنے چاہئے۔امریکی انتظامیہ کو فوری مداخلت کر کے غزہ پر چڑھائی روکنی چاہیے،ملاقات میں غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، سعودی وزیر خارجہ کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا، جس پر انتونی بلنکن نے کہا کہ غزہ میں صورتحال کی بہتری کیلئے مل کرکام کررہے ہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">