اسرائیلی حمایتی امریکی مالک مکان کے ہاتھوں 6 سالہ فلسطینی بچے کا لرزہ خیز قتل

شکاگو(سی این پی) امریکا میں اسرائیل کے حامی جنونی شخص نے 6 سالہ فلسطینی کرایہ دار بچے کو چاقو کے اندھا دھند وار کرکے قتل کردیا۔امریکا کے شہر شکاگو میں اسرائیل کے حامی سفاک شخص نے اپنی کرایہ دار مسلمان فیملی کے گھر میں گھس کر 6 سالہ بچے کو قتل اور اس کی والدہ کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 6 سالہ بچے پر فوجی طرز کے بڑے چاقو سے 26 وار کیے گئے جبکہ اس کی والدہ کے جسم پر 12 سے زیادہ زخم موجود ہیں۔ بچے کی شدید زخمی والدہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ملزم نے خاتون اور بچے کو مسلمان ہونے کی بنیاد پر نشانہ بنایا۔لرزہ خیز حملے کا نشانہ بننے والا خاندان 2 برس سے حملہ ا?ور کے گھر کی نچلی منزل پر کرایے پر رہائش پذیر تھا۔ پوولیس نے 71 سالہ حملہ ا?ور کو نفرت پر مبنی جرم سمیت دیگر الزامات عائد کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔حکام نے حملہ کا نشانہ بننے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم امریکی اسلامی تعلقات کونسل (سی اے آئی آر) نے واقعہ پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی نڑاد امریکی بچے وادی الفیومی اور اس کی والدہ حنان شاہین پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔