پاکستان مسلم لیگ (ن)شعبہ خواتین کی جی نائن کی تنظیم سازی مکمل

اسلام آباد(سی این پی) پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے پاکستان مسلم لیگ شبہ خواتین کی جی نائن کی تنظیم سازی کر لی ہے . اس موقع پر مسلم لیگ نون کی خواتین نسرین اشرف نیر سلطانہ سمیت دیگر بڑی تعداد میں موجود تھیں، اس موقع پر انجم عقیل خان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس تشریف لا رہے ہیں اس موقع پر ان کا والہانہ استقبال کیا جائے گا، اس سلسے میں اسلام آباد سے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ نواز شریف کے استقبال کے لیے لاہور روانہ ہوگا جس میں خواتین کی بھی ایک بڑی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔