لاہور(سی این پی)مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی اور شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔بدھ کے روز اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ بچوں، خواتین اور ہسپتال میں زیر علاج لوگوں پر بم برسانا بربریت کی انتہا ہے ،اسرائیلی مظالم پر ہر باضمیر انسان کا سینہ غم کی شدت سے پھٹ رہا ہے،فلسطینی بچوں، عورتوں اور نہتے شہریوں کا قتل اس لئے ہو رہا ہے کہ وہ مسلمان ہیں یہ سوچ نہ انسانی ہے نہ ہی عالمی قانون کی پاسداری ہے۔انہوںنے کہا کہ صیہونی ریاست بے گناہوں کا لہو بہا کر جنگی جرائم کر رہی ہے ،اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی قاتل کی مدد کرنا ہے ،عالمی برادری انسانی حقوق میں مسلمان اور غیرمسلم کا امتیاز کرے گی تو دنیا کی تباہی یقینی ہے ،ملبے کا ڈھیر غزہ اصل میں عالمی ضمیر کے ملبے کا ڈھیر بن جانا دکھائی دیتا ہے ،مسلمان ممالک انسانیت سوز مظالم رکوانے کے لئے اپنی اخلاقی، دینی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کریں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">