پاکستانی اداکارہ ومیزبان عفت عمر نے وزیراعظم عمران خان کی سیاست پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں عفت عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاسی فین ہونے پر بہت پچھتاوا ہے جس کے باعث وہ پاکستان تحریک انصاف سے ناراض نہیں بلکہ مایوس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کے دھرنے سے مایوس تھیں البتہ عمران خان ان کے بھی وزیر اعظم ہیں، عمران خان کو کریڈٹ جاتا ہے ان جیسے لوگوں کو سیاسی سوچ دی۔
عفت عمر کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ٹھیک ہو کر واپس آنا چاہیے۔