اسلام آباد (سی این پی) مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اسرائیل کی اسپتال پر وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے بیس اکتوبر بروز جمعہ ملک بھر میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر اسرائیل کے خلاف احتجاج کے طور پر منایا جائے گا، غاصب اسرائیل غزہ میں کھلی جارحیت پر اتر آیا ہے، رہائشی عمارتوں، سکولز اور اسپتالوں پر حملے کر کے سنگین جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، او آئی سی اور عالمی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی فوری رکوائے، اسپتال میں زخمیوں سمیت طبی عملے اور سینکڑوں بے گھر افراد موجود تھے، انسانی حقوق کے ادارے معصوم بچوں، خواتین اور طبی عملے کا قتل عام فوری روکیں، اسپتال پر حملے کی ذمہ داری امریکہ اور مغربی ممالک پر عائد ہوتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مسلم ممالک ہوش کے ناخن لیں اور اس بربریت پر خاموش تماشائی نہ بنیں، اپنے مظلوم و معصوم فلسطینی بھائیوں کی حمایت میں تمام مسلمان کھڑے ہو جائیں، معصوم بچوں اور خواتین کا بے دردی سے قتل عام انتہائی کربناک اور ہولناک ہے۔ جس نے عالمی برادری اور اسلامی دنیا کے ضمیروں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، نہتے عوام سے حق زندگی چھیننا دنیا بھر کے عدل خواہوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے، اقوام عالم کے سامنے غزہ پر ڈھائے جانے والے مظالم سے سفاک اسرائیل کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا، مغربی ممالک کے دوغلے پن اور منافقانہ طرزِ عمل سے خطے میں سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">