راولپنڈی(سی این پی) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی بازیابی کیلئے راولپنڈی پولیس کو ایک ہفتے کی مہلت دیدی ،دوران سماعت جج نے ریمارکس دیئے کہ سب کو پتہ ہے شیخ رشید کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کرکے کس کے حوالے کیا،اگر ایک ہفتے میں شیخ رشید کو پیش نہ کیا گیا تو آرڈر جاری کردینگے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی حراست کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے آر پی او راولپنڈی سے استفسار کیا کہ بتائیں شیخ رشید سے متعلق کیا پیش رفت ہے؟آر پی او نے جواب دیا کہ شیخ رشید کی بازیابی کیلئے کوشش جاری ہے،مزید مہلت چاہئیے۔جج نے مزید استفسار کیا کہ اور کتنا وقت چاہئیے آپکو جتنا وقت دیا ہے اس میں آپ نے کیا کیا؟درخواست گزار کے بیان حلفی اور سی ڈی آرز پر کیا تفتیش ہوئی؟آرپی او نے جواب دیا کہ درخواست گزار کو انکوائری کے لئے بلایا وہ کوئی معقول جواب نہیں دے سکے،جن پولیس افسران پر شیخ رشید کی گرفتاری کا الزام ہے،سی ڈی آرز کے مطابق وہ پانچوں افسران اس علاقے میں موجود نہیں تھے۔جج نے پوچھا کہ اب بتائیں کیا کرنا ہے؟ شیخ رشید کو کس طرح بازیاب کرینگے؟آرپی او نے مہلت دینے کی استدعا کی تو جج نے ریمارکس دیئے کہ ایک ہفتے کی مزید مہلت آخری موقع سمجھ کر دے رہے ہیں
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">