آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا اجلاس،قائد کی گرفتاریوں پر اظہار تشویش

اسلام آباد(سی این پی)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (فیڈرل) کا اہم اجلاس میلوڈی اسلام آباد میں عاشق خان صدر لیبر یونیٹی آف آئیسکو، ممبر اگیگا فیڈرل کی قیادت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں حکومت پنجاب کی طرف سے رحمان علی باجوہ چیف کوآرڈینیٹر اگیگا پاکستان سمیت دیگر پنجاب کے مرکزی قائدین کی گرفتاریوں کی بھرپور مذمت کی اور اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ وفاق میں ملازمین کش پینشن اصلاحات و کموٹیشن کو 35 فی صد سے 25 فی صد کرنے کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔اجلاس میں مشترکہ اہم فیصلے کیے گئے جس میں 23 اکتوبر بروز پیر سے دوبارہ احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا اور بروز پیر کو دن ساڑھے 10 بجے وزارت خزانہ کیو بلاک کے سامنے تمام فیڈرل اگیگا کے قائدین سمیت ملازمین احتجاج پہلے سے زیادہ بھرپور انداز میں کریں گے ۔اجلاس میں تمام فیڈرل کی تنظیموں کے سمیت سیکریٹیریٹ کے ملازمین کو واضح کیا کہ اکتوبر بروز پیر سے شروع ہونے والے احتجاج میں اپنی شرکت یقینی بنانی پڑے گی ورنہ ملازمین کش پینشن پالیسی کے زد میںہر ملازمین شکار ھوگا۔ آپ سب ملازمین کا اتحاد ھی حکام بالا کو اس پینشن پالیسی کو واپس لینے پر مجبور کر دے گا۔ اجلاس میں اگیگا فیڈرل کی جن تنظیموں اور ایسوسی ایشنز کے قائدین نے شرکت کی ان میں لیبر یونیٹی آف آئیسکو ، پاک پی ڈبلیو ، پاکستان ریلویز یونینز ، یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن، پاکستان پوسٹ آفس یونین، فیڈرل کالجز ٹیچر ایسوسی ایشنز ، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن ، اسٹیٹ آفس ، پاکستان سپورٹس بورڈ ، اور فیڈرل سیکریٹیریٹ ایمپلائز کور کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی واضح رہے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان غیر سیاسی الائنس ھے اور اپنا حق پر امن طریقے سے حاصل کر کے دم لیں گے ۔