نواز شریف ملکی تعمیر و ترقی و خوشحالی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے،حامد نواز راجہ

راولپنڈی (سی این پی)مسلم لیگ (ن ) کے راہنما سابق تحصیل ناظم حامد نواز راجہ نے کہا ہے کہ قائدمسلم لیگ(ن)میاں نوازشریف کی وطن واپسی ملک کی خوشحالی کی طرف پہلا قدم ہے میاں نواز شریف نے2018ء میں ملک دشمن سازشوں کے ذریعے جہاں پر تعمیروترقی وخوشحالی کاسفر زبردستی ختم کیاگیاتھا وہی سے انشاء اللہ دوبارہ شروع کرکے واپس اسی حال میں لے کر آئیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے راولپنڈی سے لاہور جاتے ہو ئے مسلم لیگی کارکنوں سے اپنے خطاب میں کہا ہزاروں کارکنوں کی قیادت کرت ہوئے لاہور جارہے تھے ۔ قبل ازین انھوں نے مسلم لیگی کار کنوں کو ناشتہ کروایا اور لاہور جاتے ہوئے پچاس سے زیاد بسوں اور دیگر گاڑیوں میں میں سوار کار کنوں کو دن کا کھانے کے پیکٹ بنا کر دئے

انھوں نے کہا کہ بغض نواز میں مبتلا ہیں اصل میں وہ بغض پاکستان میں مبتلا ہیں،ہوسکتاہے بے شک انہیں قائدمسلم لیگ(ن)میاں نوازشریف اچھا نہ لگتاہو لیکن یہ سچ ہے کہ سابق وزیراعظم ہی پاکستان کوآگے لے جانے کی واحد کنجی ہیں اور قوم کومتحد کرکے پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کاہنراُن کے علاوہ کسی دوسرے کے پاس نہیں،تعمیرات اور عوامی خدمات کے شہنشاہ کا لقب عوامی امنگوں کی ترجمانی کا آئینہ ہے۔ امید وار صوبائی اسمبلی پی پی 14 حامد نواز راجہ نے مزید کہا کہ قائدمسلم لیگ(ن)میاں نوازشریف کی وطن واپسی ملک کی خوشحالی کی طرف پہلا قدم ہے ،اب وہ عوامی مینڈیٹ کے ساتھ پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہونگے ۔

ملک کو تعمیروترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے، قائد مسلم لیگ(ن) نوازشریف نے اعادہ کیاہے کہ اُن کے دل میں کسی کیلئے کوئی انتقام نہیں ہے، میں چاہتاہوں کہ میراملک پاکستان ترقی کرے، اس کی معیشت مضبوط اور میری قوم خوشحال ہوں،ہم سب آئین کے مطابق ملکی تعمیر وترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردارادا کریں ۔