ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات ،مقدمات میں کمی لانے اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے دس روزہ مہم چلائی گئی

اسلام آبا د(سی این پی)آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے زیر تفتیش مقدمات میںکمی لانے،چالان مکمل کرنے اور اشتہاری و عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لئے 10روزہ خصوصی مہم،اس مہم کے دوران رواں سال میں درج 979 مقدمات کے چالان مجاز عدالتو ںمیں جمع کروائے گئے،113 ملزمان اشتہاری و 66 عدالتی مفروران کی گرفتار ی بھی عمل میں لائی گئی،جبکہ سال2018سے2022میں درج ہونے والے 986مقدمات کے چالان مکمل کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے زیر تفتیش مقدمات میں کمی لانے ،سابقہ پانچ سالوں میں درج مقدمات کے چالان مکمل کرنے اور مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کی گرفتاریوں کے لئے خصوصی 10روزہ مہم چلائی گئی،اس سلسلے میں کیپیٹل پولیس آفیسر آپریشن ڈویژن شاکر حسین داوڑ نے ایس ایس پی آپریشنز ڈویژن کے زیر نگرانی تمام ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کی کہ وہ زیر تفتیش مقدمات کو تمام تر قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے چالان مکمل کروا کے مجاز عدالتوں میں جمع کروائیں،قتل اور دیگر سنگین جر ائم میں ملوث اشتہا ری مجرمان و عدالتی مفروران کی گرفتار ی کو یقینی بنانے کے لئے موثر حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،اس 10روزہ خصوصی مہم کے دوران اسلام آباد کیپیٹل پولیس ٹیموں نے رواں سال میں درج ہونے والے 979مقدمات میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے تمام قانونی تقاضے مکمل کرتے ہوئے چالان مجاز عدالتوں میں جمع کر وائے،اسی طرح سال 2018سے 2022میں درج ہونے والے 986زیر التواءمقدمات کے چالان مکمل کئے گئے،اشتہاری ملزمان و عدالتی مفروران کی گرفتاریوں کی یقینی بناتے ہوئے 113ملزمان اشتہاری سمیت 66عدالتی مفروران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مہم کو مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا،انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ ایک ماہ کے اند ر تمام زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کیا جائے اور اشہاری و عدالتی مفروران کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو موثر بناتے ہوئے ان کی تعداد کو کم کیا جائے۔