پولیس کا غزہ مارچ روکنے کیلئے بڑی کارروائی ،جماعت اسلامی کے رہنما نصر اللہ رندھاوا گرفتار،کارکنوں پرتشدد

اسلام آبا د(سی این پی)غزہ مارچ کو روکھنے کے لئے آعلیٰ افسران کے حکم پرجماعت اسلامی کی قیادت پر اور کارکنان جماعت پر ڈنڈوں کے ساتھ تشدد کیا گیا۔ ایف سی اہلکاروں نے جماعت اسلامی کا سینئر قیادت میاں اسلم بھی کو تشدد کا نشانہ بنایا،امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام اباد نصراللہ رندھاوا کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔پولیس غزا مارچ کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے اور ہمارا اسٹیج اور دیگر ساؤنڈ سسٹم وغیرہ اٹھا لیا ہے،اس موقع پرکارکنوں نے ’’مارو مارو، گولی مارو، ہم گولیاں کھانے کےلئے تیار ہیں‘‘ کے نعرے۔جماعت اسلامی کے کارکنوں نے سڑک بند کر دی،کارکنوں کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیل کو رورہے ہیں یہاں ان سے بڑے یہودیوں کے ایجنٹ بیٹھے ہیں ،اس ظلم کی میاں اسلم صاحب انتہائی ملنسار محب وطن سیاستدان ہیں ان پہ لاٹھی چارج کی شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہوں،سری نگر ہائی وے بند کرنے پر کچھ افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔دوسری جانب سےاسلام آباد انتظامیہ کا سرینگر ہائی وے پر مارچ کی اجازت دینے سے انکارکر دیا۔ادھرترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ سری نگر ہائی وے بین الصوبائی رابطہ شاہراہ ہے راستے مسدود کرنے سے عوام کےلیے مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔پر امن احتجاج کے لیے مروجہ طریقہ اختیار کریں اور پولیس سے رابطہ رکھیں۔ اسلام آباد میں آمدورفت کے تمام راستے اس وقت کھلے ہیں۔کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ کے ذریعے دیں۔