سنی تحریک کے صدائے اقصیٰ سیمینارکا قبلہ اوّل کی آزادی کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنیکا اعلان

مسلم حکمران امریکی غلامی کی بجائے اپنے عوام کے جذبات کی ترجمانی کریں،زاہدحبیب قادری، ڈاکٹر عمران مصطفی، مفتی قاضی سعیدالرحمن،پیراحتشام قادری، شہیرسیالوی، عطاءالرحمن دھنیال، علامہ عبداللطیف قادری، ڈاکٹر طیب رضا، مفتی مدثرحسین،غلام جیلانی، پیرفاروق حیدرودیگرمقررین کا خطاب


راولپنڈی(سی این پی)پاکستان سنی تحریک کے صدائے اقصیٰ سیمینارمیں شریک مذہبی وسیاسی جماعتوں کے قائدین اورعلماءومشائخ نے قبلہ اوّل کی آزادی کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنیکا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق ر±کن مرکزی رابطہ کمیٹی پاکستان سنی تحریک و صدر شمالی پنجاب محمدزاہدحبیب قادری نے راولپنڈی پریس کلب میں منعقدہ صدائے اقصیٰ سیمینارکامشترکہ اعلامیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ فلسطین میں انسانیت کے قتل عام کی انتہا ہو چکی ہے،مسلم حکمران خاموش تماشائی بننے کی بجائے متحد ہوکر اسرئیل کیخلاف جہاد کااعلان کریں، پاکستانی عوام سمیت پوری ا±مت مسلمہ فلسطین کی آزادی کیلئے 40اسلامی ممالک کی مشترکہ فوج کے ساتھ شانہ بشانہ لڑنے کیلئے تیار ہے،عالمی اداروں میں اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمے چلائے جائیں، امریکہ فلسطین میں جاری اسرائیلی دہشت گردی کا سب سے بڑا سہولت کار ہے، امریکہ اور مغرب سے امن کی مزیدبھیک مانگنا ایمانی غیرت وحمیت کی تذلیل ہے،وقت آگیا ہے کہ مسلم حکمران امریکی غلامی کی بجائے اپنے عوام کے جذبات کی ترجمانی کریں اور فیصلہ کن کردار اداکریں،پاکستانیوں سمیت پوری ا±مت کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،اسرائیل کے ناپاک وجود کو ختم کرکے دم لیں گے،

صدائے اقصیٰ سیمینارمیں ر±کن مرکزی رابطہ کمیٹی پاکستان سنی تحریک و صدر شمالی پنجاب محمدزاہدحبیب قادری اورنگران مرکزی سیاسی کمیٹی و صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹرعمران مصطفی کھوکھرسمیت سینئرڈویڑنل رہنما علامہ عطاءالرحمن دھنیال، شیخ الحدیث مفتی قاضی سعیدالرحمن،پیرآف آستانہ عالیہ قادریہ جیلانیہ راولپنڈی پیر احتشام قادری، چیئرمین پاکستان نظریاتی پارٹی شہیر حیدر سیالوی، سینئرضلعی رہنماڈاکٹر طیب رضا، مرکزی ترجمان تحریک لبیک اسلام مفتی مدثر حسین رضوی،جنرل سیکرٹری تحریک فیضان اسلام علامہ عبداللطیف قادری، معروف اینکر پرسن علی رضا ارشد،صاحبزادہ خالد محمود ضیاء،پیزادہ ریاض الدین،محمدوقاص عباسی، علامہ غلام جیلانی،علامہ اعجاز احمد قادری، حافظ محمد حارث، علامہ شاہدمحمودعباسی، پیر ممتاز احمد فاروقی، علامہ اشفاق قادری، علامہ اشتیاق قادری، علامہ سید سکندر شاہ، علامہ ریاض الرحمن صدیقی، قاری گل اعظم، حاجی شکیل قادری،علامہ قاسم محمودموہڑوی، ہاشم شیرقادری، علامہ ساجد نیروی، علامہ تنویرحسین قادری،انجینئر نجم الثاقب، مفتی صدیق سعدی، پیرسیدفاروق حیدر،عثمان صدیقی، علامہ محبوب صدیقی، علامہ مشتاق سلطانی، علامہ مشتاق شاہین جلالی سمیت ممتازعلماءومشائخ اور سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پرمقررّین کی طرف سے پیش کی گئی مختلف قراردادوں میں مطالبہ کیا گیاکہ تمام مسلم ممالک بالخصوص عرب ممالک فوری طور پر اسرائیل سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کریں،اپنے ممالک میں اسرائیل کے تمام سفارت خانے بند کر کے سفارتی عملے کو ملک بدر کیا جائے، اسرائیل کو تیل کی فراہمی کے تمام تر معاہدے منسوخ کئے جائیں،غزہ میں گزشتہ20 روزسے آگ و خون کا کھیل جاری ہے،ہسپتالوں، سکولوں اورپناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری کی جارہی ہے، اب تک ہزاروں افراد شہیداور زخمی ہوچکے ہیں، یہاں تک کہ غزہ کے ہسپتالوں میں زخمیوں اور قبرستانوں میں لاشوں کیلئے جگہ کم پڑ گئی ہے،اس موقع پر اوآئی سی کے صرف وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد ہونااور مشترکہ اعلامیہ میں اسرائیل کی صرف زبانی مذمت کرنا شرمناک ہے، فوری طور اوآئی سی کاسربراہی اجلاس بلایاجائے اورغزا کامحاصرہ ختم کر کے مظلوم فلسطینیوں کے لئے خوراک اور ادویات کی فراہمی کو یقین بنائی جائے، پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک اسرائیلی و امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور عوام کو ترغیب دیں کہ وہ ان ممالک کی مصنوعات نہ خریدیں،اقوام متحدہ کا کردار یہودیوں کی دلالی کرنے تک محدود ہے، اس کی نظرمیں مسلمانوں کے خون کی کوئی اہمیت نہیں، وقت آگیا ہے کہ مسلم ممالک متحدہوکر اقوام متحدہ کی ر±کنیت چھوڑنے کا اعلان کریں، مسئلہ فلسطین صرف مذہبی ہی نہیں بلکہ انسانی حرمت کا مسئلہ ہے، انسانیت سے پیار کرنے والے دیگر مذاہب کے پیرو کار بھی اس صدائے احتجاج میں مسلمانوں کے ہم نوابنیں۔ محمدزاہدحبیب قادری نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان میں عوام کی نمائندہ قومی قیادت کا نہ ہونابڑاالمیہ ہے، چند خاندانوں کی اجارہ داری نے ملکی سیاست و جمہوریت کو یرغمال بنا رکھا ہے جن کے پاس ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کا کوئی عملی حل موجود نہیں ہے،لہذٰا فوری عام انتخابات کا اعلان کیاجائے، دیگرمقررین کاکہناتھاکہ قبلہ اوّل کا تحفظ ہمارے عقیدے اورایمان کا معاملہ ہے،جیسے اپنے ایمان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ایسے ہی اسرائیل کو تسلیم بھی نہیں کیا جا سکتا ہے،غاصب اسرائیل نے پوری ا±مت کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے اس کا جواب عالم اسلام کو اپنے اتحاد و یکجہتی سے دینا ہو گا،اس موقع پرعلمائ ومشائخ اور سیاسی ومذہبی رہنماو¿ں نے نومنتخب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ملک گیراور منظم آواز ا±ٹھانے پر انھیں خراج تحسین پیش کیااور ان کے شانہ بشانہ جدوجہدجاری رکھنے کا عزم کیا۔سیمینارکے اختتام پر فلسطین کے شہداءکے فاتحہ خوانی اور ملکی سلامتی واستحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔