واسا ورکر یونین نے 646 ووٹ حا صل کرکے میدان مار لیا

راولپنڈی(سی این پی)واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی راولپنڈی (واسا) ملازمین(سی بی اے یونین کے سالانہ ریفرنڈم میں واسا ورکر یونین نے 646 ووٹ حا صل کرکے میدان مار لیا واسا ورکر یونین کے امیدوار سہیل قریشی صدر اور افٹخار خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ واسا اسٹاف ورکر یونین کے سید طاہر رضا سیکرٹری او حمید اختر مغل 506 ووٹ حاصل کر سکے ریفرندم کے موقع پر ڈائریکٹر لیبر ٹریڈ ڈیپارٹمنٹ سمیع اللہ کا دیگر افسران کے ہمراہ انتخابی عمل کاجائزہ کے لیئے پولنگ بوتھوں کا دورہ کیا ۔کامیابی کے اعلان کے بعد واساورکر یونین کے حامیوں کا والہانہ جوش خروش دیکھنے میں آیا ورکروں نے کامیاب گروپ کا روایتی ڈھول پر لڈی پھولوں کی پتیوں سے استقبال اور آتش بازی کی گئی ۔نومنتخب سیکرٹری جنرل افتخار خان نے مختصر خطاب میں کہا کہ ورکرز کے حقوق کا تحفظ میری اولین ترجیح ہوگی ریفرنڈم کے بعد ہم سب ورکر ایک ہیں۔