لینڈ مافیا چوہدری مجیدکا اثرورسوخ،27روز گزرنے کے باوجود15 کنال سرکاری اراضی پر قبضے کا مقدمہ درج نہ ہو سکا

اسلام آبا د(سی این پی)تھانہ چونترہ 200 کنال شاملات مفاد عامہ 15 کنال سرکاری اراضی پر قبضے کا مقدمہ وقوعہ کے 27 دن بعد بھی درج نہیں کیا سکا ۔فارسٹ گارڈ ڈونگی چہان بیٹ راولپنڈی احسن قمر نے اندراج مقدمہ کیلئے 5 اکتوبر 2023 کو تھانہ چونترہ راولپنڈی میں 15 کنال سرکاری اراضی پر قبضے کی درخواست دی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس میں تعینات ایک ڈی ایس پی اور ان کے قریبی عزیز سرکاری اراضی پر قبضے میں ملوث ہیں،ڈی ایس پی نے اپنی ایس ایچ او تھانہ چونترہ تقرری کے دوران شاملات پر قبضے کیلئے سہولت فراہم کرکہ دو سو کنال اراضی شاملات پر خود بھی قبضہ کر لیالیا،موجودہ صورتحال لوٹ مار کیلئے سازگار ماحول سے فائدہ اٹھانے اور معروف بلڈر چوہدری مجید کی طرف سے اراضی ٹرانسفر کرنے کیلئے اصرار پر ڈی ایس پی نے بزور طاقت 200 کنال شاملات کے ساتھ 15 کنال سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کیلئے دن دیہاڑے بلڈوزر چلا دئیے

سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق شاملات مفاد عامہ کی ٹرانسفر/ہاوسنگ سوسائٹیز تعمیر پر پابندی کے باوجود تھانہ چونترہ میں لینڈ مافیا بزور طاقت شاملات پر قبضے کر رہے ہیں ،ایس ایچ او چونترہ اور تفتیشی آفیسر لینڈ مافیا سرغنہ چوہدری مجید سے بھاری رشوت لیکر پیٹی بھائی ڈی ایس پی کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں،تھانہ چونترہ نے 5 اکتوبر وقوعے کی درخواست پر چار دن بعد 9 اکتوبر کو ای ٹیگ نمبر جاری کیا،ملزمان ابرار قریشی و آفاق قریشی نے دس نامعلوم افراد سے ملکر سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کیلئے بونڈری پلر توڑے،بلڈوز چلا کر زمین ہموار کر دی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان کو سرکاری زمین پر قبضے سے روکا تو انہوں نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں 15 پر پولیس کو واقعہ سے آگاہ کیا،ابرار قریشی و آفاق قریشی نے 15 کنال سرکاری/جنگلات اراضی فیصل ٹاو¿ن کے مالک چوہدری مجید کو 8 لاکھ روپے مرلہ فروخت کر دی ہے،سرکاری اراضی پر قبضے کی درخواست بذریعہ 15 پولیس کو اطلاع کو 27 دن سے زائد گزرنے کے باوجود قبضہ گروہ کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے،لینڈ مافیا چوہدری مجید اور راولپنڈی پولیس میں تعینات ایف آئی اے رکوانے کیلئے اثرورسوخ استعمال کر رہے ہیں،کمشنر راولپنڈی سرکاری اراضی،شاملات پر قبضہ کرکہ ہاوسنگ سوسائٹیز کو فروخت کرنے میں سہولیات ریونیو ڈیپارٹمنٹ کرپٹ ٹولے کے خلاف فوری کارروائی کا حکم جاری کریں