اسلام آباد(سی این پی)ایس ایس پی آپریشنز نے اجلاس میں تمام تھانہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہر افسر سے الگ الگ بازپرس کی گئی، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی پر تمام افسران کو شاباش دی،تمام افسران کو زیر تفتیش مقدمات کے چالان جلد از جلد یکسو کرکے مجاز عدالتوں میں بھجوانے، سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری،منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی ہدایات دیں۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی جائے اور اس مہم میں مزید تیزی لائی جائے، گاڑی و موٹر سائیکل چوری کے انسداد اور اس میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں، جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں اور ایسے عناصر کے سدباب کو یقینی بنائیں، غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف موثر کاروائیاں کر تے ہوئے ان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں، تمام افسران پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات کا اندراج کریں، ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، اس میں کسی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے احکامات کی روشنی میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز نے جرائم کے حوالے سے اہم اجلاس کیا ہے ، اجلاس میں تمام زونل ڈی پی اوز، ایس ڈی پی اوز، افسر متہم تھانہ جات، انچارج اے آر ڈی یو اور انچارج اے وی ایل یو نے شرکت کی، انچارج اے آر ڈی یو اور انچارج اے وی ایل یو کو اچھی کارکردگی پر تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کے چالان جلد از جلد یکسو کر کے مجاز عدالتوں میں بھجوائے جائیں، مقدمات کی تفتیش میں بہتری لائی جائے، سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بنائیں، شہر میں مختلف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے اور شہریوں میں پولیس کا اعتماد مزید بڑھایا جائے-
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">