شہر اقتدار میں ایک دفعہ پھر ڈاکو راج قائم،اسلحہ کی نوک پر وکیل کو لوٹ لیا

اسلام اباد (سی این پی)شہر اقتدار میں ایک دفعہ پھر ڈاکو راج قائم، تھانہ شمس کالونی کی حدود مین بازار نصیراباد گلی نمبر 21 ڈاکوں نے چوہدری عبدلقدوس ایڈوکیٹ اور ان کے ساتھوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے کے بعد باسانی فراری اختیار کر لی جبکہ ایڈوکیٹ چوہدری قدوس کے ساتھ ان کا منشی اور ان کا ایک دوست اپنے گھر سے اسلام اباد کچہری کی طرف جا رہے تھے جب وہ گلی نمبر 21 میں پہنچے تو ون ٹو فاﺅ پر چار نامعلوم ڈکیت جنہوں نے گاڑی روکی روکنے کے بعد اسلحہ کی نوک پر تین قیمتی موبائل جن میں ٹیکنو ائی فون نقدی اور دیگر قیمتی کاغذات لائسنس لے کر فرار ہو گئے جبکہ ڈکیت کافی دیر پوری گاڑی کی تلاشی بھی لیتے رہے ائی جی اسلام اباد کی ترجیحات کے دعوے حدود ڈولفن فورس ہوٹلز تک محدود جبکہ سیف سٹی کی طرف سے تھانہ شمس کو دی جانے والی گاڑی جس میں جدید حالات کے ساتھ ساتھ سیف سیٹی کی طرف سے کیمرے بھی نصب ہیں وہ زیادہ تر گولڑا موڑ مختلف ہوٹلز پر کھڑی کر کے اہلکار اپنا زیادہ وقت ہوٹلوں کے اندر گزارتے ہیں جبکہ ایس ایچ او شمس کالونی کی طرف سے باقاعدہ گشت کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے تھانہ شمس کالونی کی حدود میں سنیچنگ چوری ڈکیتی کی وارداتیں ایک دفعہ پھر معمول بننے لگی سنیچنگ چوری ڈکیتی کی زیادہ تر درخواستیں ردی کی ٹوکری کی نظر ذرائع کے مطابق تھانہ شمس کالونی کی پولیس زیادہ تر قبضہ مافیا کے ساتھ اپنے روابط بڑھانے میں مصروف ہے جس کی وجہ سے جھوٹی ایف ائی ار اور جرائم پیشہ افراد کو مضبوط مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں

اسلام اباد کے تھانوں کے جغرافیہ کے مطابق تھانہ شمس کالونی کا جغرافیہ بہت محدود ہے اس کے باوجود سرکل ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کی ناقص حکمت عملی اور کمزور گرفت کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں ایف ائی ار درج بھی ہو جائے ریکوری نہ ہونے کے برابر سرکل انچارج اور دیگر اعلی افسران کو عوامی تحفظ کو مقدم سمجھتے ہوئے ان کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات اٹھاتے ہوئے ضروری اصلاحات لائیں جبکہ تھانہ شمس کالونی ائی جی بی روڈ کا حصہ حدود کا تنازہ بنا کر متنازہ بنا دیا گیا ہے شمس کالونی میں انے والا ائی جی پی روڈ کا حصہ جہاں پر سنیچنگ چوری یا ڈکیتی ہو جائے کال کرنے پر پنجاب پولیس کوفا کال ملتی ہے جس کے بعد حدود کا تنازہ کھڑا کر کے عوام کو ٹرخا دیا جاتا ہے۔