تمام سیاسی پارٹیوں کو مل بیٹھ کر پاکستان کو اس مشکل وقت سے نکالنا ہو گا ،علی زاہد خان

پسرور(سی این پی)سابق ایم این اے اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع علی زاہد خان نے کہا ہے کہ اس وقت تمام سیاسی پارٹیوں کو مل بیٹھ کر پاکستان کو اس مشکل وقت سے نکالنا ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق آج پسرور اپنے ڈیرہ پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے علی زاہد خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پچھلے پانچ سالوں سے ملک پر ایک ایسا شخص مسلط ہو گیا تھا جس نے ملک میں صرف افرا تفری پھیلانے اور پاکستان کے معاشرے میں نفرت پھیلانے کے سوا کچھ نہیں کیا لیکن اب پاکستان کا اصل لیڈر اور اصل وزیراعظم میاں محمد نواز شریف واپس پاکستان تشریف لا چکے ہیں اب میاں محمد نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں اور ان کی مدبرانہ سوچ کی وجہ سے ایک ایسا لیڈر ملک میں موجود ہے جس کے ساتھ ملک کی دوسری سیاسی پارٹیاں ایک ٹیبل پر بیٹھ کر ملک کو درپیش اصل مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کر سکتی ہیں کیونکہ میاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ پیار اور محبت کا پیغام دیا ہے علی زاہد خان کا مزید کہنا تھا کہ انشاللہ آیندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر مرکز اور پنجاب میں اپنی حکومت قائم کرے گی اور میاں محمد نواز شریف ایک دفعہ پھر پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوئے کے بعد پاکستان کی ترقی کا سفر شروع کریں گے اس موقع پر علی زاہد خان نے آیندہ الیکشن میں کامیاب ہونے کے بعد اپنے حلقے اور خصوصی طور پر سٹی پسرور کے مسائل حل کرنے کے لیے اور پسرور سٹی کو خوبصورت بنانے کیلئے ایک منصوبہ بھی پیش کیا علی زاہد خان کا مزید کہنا تھا کہ پسرور کی خوبصورتی اور مسائل حل کرنے کا یہی منصوبہ ہمارے الیکشن کا منشور بھی ہو گا جسے انشاللہ بہت جلد تمام لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے گا آج جب علی زاہد خان پسرور اپنے ڈیرہ پر پہنچے تو حلقہ سے اے ہوئے قائدین یونین کونسل کے سابق چیئرمین اور لوگوں کی ایک تعداد موجود تھی علی زاہد خان کے ڈیرہ پر پہنچنے کے بعد ایسے ہی سیاسی گہما گہمی محسوس ہو رہی تھی جیسے علی زاہد خان جب ایم این اے اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری تھے آج بھی علی زاہد خان کے ڈیرہ پر آے ہوئے لوگ اپنے اپنے مسائل بتا رہے تھے اور علی زاہد خان خود بھی اور اس کے علاوہ ان کی پوری ٹیم لوگوں کے مسائل حل کروانے میں مصروف تھی جن میں ملک احمد علی اور چوہدری اسد نواز خان قابلِ ذکر ہیں اور جو لوگ حلقہ سے اپنے مسائل لے کر آئے ہوئے تھے تو وہ لوگ اپنے مسائل فوری طور پر حل ہونے سے بہت خوش اور مطمئن نظر آرہے تھے علی زاہد خان کے ڈیرہ پر پورے حلقہ سے اے ہوئے قائدین اور کارکنان اس بات کی بھی عکاسی کر رہے تھے کہ علی زاہد خان آج بھی پسرور اور اپنے حلقہ کے سب سے زیادہ مظبوط اور مقبول لیڈر ہیں حلقہ کے عوام کے دلوں میں علی زاہد خان کی یہ محبت علی زاہد خان کے خاندان کی شرافت اور ہر بندے کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آنا اور آنے والے ہر شخص کو عزت دینا بھی ایک بڑی وجہ مانی جا رہی ہے شاید یہی وجہ ہے کہ اب تک سیاسی طور پر علی زاہد خان کا کوئی بھی مدمقابل سامنے نہیں آیا