اسلام آباد(سی این پی)تحریک انصاف کے چیئرمین سائفر کیس میں فرد جرم اور ٹرائل کورٹ کی کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کریں گے۔عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کیے جانے کے فیصلے کے بعد ان کے وکلا نے درخواست تیار کرلی ہے، جسے آج ہی سپریم کورٹ میں دائر کیے جانے کا امکان ہے۔وکیل حامد خان کے ذریعے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا، جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا 26 اکتوبر کو فرد جرم مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا جائے گا۔عدالت عظمیٰ سے استدعا کی جائے گی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا 26 اکتوبر کا اور ٹرائل کورٹ کا 23 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے 23 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 اکتوبر کا مکمل دستاویزات کی فراہمی سے متعلقہ ٹرائل کورٹ کا حکمنامہ چیلنج کر رکھا تھا۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیے بغیر چالان تقسیم کیا گیا۔ ٹرائل کورٹ نے دستاویزات کی فراہمی کے 6 دن بعد فرد جرم عائد کردی۔ چالان کی تقسیم کے 7 روز بعد فرد جرم عائد ہوسکتی ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">