اسلام آباد (سی این پی) مسلم لیگ کے قائد نواز شریف نے صوبہ سندھ میں تنظیمی تبدیلی کر تے ہوئےحال ہی میں پارٹی میں شمولیت کر نے والے ریٹائرڈسابق ڈی جی ایف ائی اے بشیر میمن کو سندھ میں مسلم لیگ سندھ کا صدر مقرر کر دیا ۔ جبکہ شاہ محمد شاہ مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر ہوں گے۔(ن) لیگ میں شمولیت پر بشیر میمن کو 29 ستمبر 2023 کو استقبالیہ کمیٹی سندھ کا کنوینر بنایا گیا تھا، یہ استقبالیہ کمیٹی نواز شریف کے 21 اکتوبر کو سندھ میں استقبال کے لیے تشکیل دی گئی تھی۔دونوں تقرریوں سے متعلق (ن) لیگ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سابق ڈی جی ایف ائی اے بشیر میمن کا تعلق ایک سیاسی خاندان سے تھا انہوں نے نواز شریف کے خلاف ہونے والے مقدمات میں ان سے تعاون کیا اور ناجائز مقدمات نہ بنائے اس حوالے سے انہیں بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
ان پر مقد مات بھی بنائے گئے تھے اب جب نواز شریف لندن سے واپس ائے تو انہوں نے سندھ میں مسلم لیگ کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے سابق ڈی جی ایف ائی اے ریٹائرڈ بشیر میمن کو سندھ کا صدر منتخب کر لیا ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">