اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ سنگجا نی اور ہو می سا ئیڈ یو نٹ پولیس ٹیم کی موثر کاروائی، اندھے قتل میں ملوث دو عورتو ں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان مقتول کے سگے رشتہ دار ہے،ملزمان کے خلاف مزید ضابطہ کارروائی جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر اسلام آبا دکیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصر اور جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، مورخہ 2023-10-29کو تھانہ سنگجانی کو اطلاع ملی کہ سرائے خر بو زہ گر ین ایر یا سے ایک مرد کی بو ری بند لاش ملی ہے،جس پر پولیس ٹیم نے تفتیش شروع کرتے ہوئے مقدمہ نمبر760 مورخہ29.10.2023 تھانہ سنگجانی درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی، سنگجانی پولیس اور ہو می سائیڈ یو نٹ پولیس ٹیموں نے تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے ابتدائی تفتیش میں تمام ثبوت اکٹھے کیے اور جدید تقاضو ں پر تفتیش مکمل کرتے ہوئے اس سنگین نوعیت کے وقوعہ میں ملوث دو عورتو ںسمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کی شناخت اعزا ز خان، صدام، بخت بیگم اور نسرین بی بی کے ناموں سے ہوئی ہے،گرفتار ملزمان مقتول کے سگے رشتہ دار ہے،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،آئی سی سی پی او نے کہا کہ جرائم اور تشدد پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لارہی ہے،ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا کر قرار واقعی سزا دلواکر کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا اور ملزمان کو ٹھو س شواہد کی روشنی میں چالان کیا جا ئے گا، انہو ں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ” پکار-“15پر فوراً اطلا ع دیں،تا کہ پولیس اور عوام کے تعاون سے معاشرے کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">