لاہور(سی این پی)قائد مسلم لیگ ن نواز شریف، صدر شہباز شریف اور مریم نواز کا آئندہ ہفتے دورہ کوئٹہ کا امکان ہے،صوبائی پارٹی قیادت نے 15 نومبر کو مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کی آمد کی تیاریوں شروع کردیں،مسلم لیگ ن کی مرکزی اور صوبائی قیادت بلوچستان میں پارٹی منظم کرنے میں سرگرم ہے،سردار ایاز صادق کی بلوچستان کی سیاسی جماعتوں اور اہم شخصیات سے مسلسل رابطے میں ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق نے سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال سے بھی رابطہ کیا ہے ،سردار ایاز صادق اور جام کمال کے مابین ملاقات اسلام آباد میں ہوئی، سردار ایاز صادق نے جام کمال کو ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دی،ذرائع کے مطابق نواز شریف کے دورہ بلوچستان کے دوران باپ سے تعلق رکھنے والے سابق وزراءاور ایم پی ایز کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان ہوگا،مسلم لیگ ن میں بلوچستان سے 20 سے 25 ایلکٹیبلز کی شمولیت کا امکان ہے،سابق وزرا سردار عبدالرحمن کھیتران ، میر عبدالغفور لہڑی کی سردار ایاز صادق کا نواز شریف کی قیادت پر اعتما کا اظہارکیا ہے ،حاجی محمد خان لہڑی، محمد خان اتمان خیل، نواب چنگیز مری ، میر مجیب الرحمن حسنی شمولیت پر آمادہ ہیں،میر وسیم شیروانی، سردار مسعود لونی اور نور محمد دمڑ، دوستان ڈومکی اور ربابہ خان بلیدی بھی شامل ہیں،میر شوکت بنگلزئی ، برکت رند، سردار علی حیدرحسنی، میر علم دین مظہری کا بھی اظہار اعتماد ہے جبکہ طارق مسوری بگٹی ، میر عطاءاللہ بلیدی اور سحر گل خلجی بھی مسلم لیگ نون سے ہاتھ ملانے کو تیارہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">