پاکستان اور آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کامیاب،70کروڑ ڈالر ملیں گے

اسلام آباد(سی این پی)آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب،آئی ایم ایف نے مذاکرات اور معاہدے کا اعلامیہ جاری کر دیا،اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کے تمام اہداف پورے کیے،آئی ایم ایف معاہدے سے 70 کروڑ ڈالر ملیں گے،پاکستان نے بجلی کی قیمتیں بروقت ایڈجسٹ کی، پاکستان نے آئی ایم ایف معاہدے کے مطابق بروقت اقدامات کیے،آئندہ چند ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں بھی کمی کا امکان ہے،پاکستان کو مالیاتی خسارہ کنٹرول کرنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے